تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پیرس کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں،جہاں اندھیرے میں ڈوبے ایفل ٹاور کوقومی پرچم کے رنگوں میں روشن کر دیا گیا ہے۔
جمعہ کے روز دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ایفل ٹاور کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا تھا جسے تین دن کی
بندش کے بعدعوام اور سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
قومی یکجہتی کے اظہار کے طور پراندھیرا ہوتے ہی ایفل ٹاور کو فرانس کے پرچم کے رنگوں نیلے، سفید اور سرخ رنگ کی روشنیوں میں نہلا دیا گیا جبکہ پیرس کے عجائب گھر اور دوسرے تہذیبی مقامات کو بھی دوبارہ عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔